استنبول،8جنوری(ایجنسی) ترکی انسداد دہشت گردی پولیس نے استنبول میں کرد نواز جماعت کے دفاتر میں چھاپہ مار کارروائی کی ہے اور وہاں سے بعض افراد کو گرفتار کیا ہے اور دستاویزات اپنے قبضے میں لے لی ہیں۔
پولیس نے استنبول کے علاقے بے اوغلو میں واقع کرد
نواز پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (ایچ ڈی پی) کی جانب جانے والی شاہراہ کو بلاک کردیا تھا جبکہ انسداد دہشت گردی پولیس نے دو گھنٹے تک چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔
ترک میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس نے جماعت کے دفتر سے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان میں ایچ ڈی پی کی بے اوغلو برانچ کی شریک چئیرپرسن رقیہ دیمیر بھی شامل ہیں۔